28 اکتوبر 2014 - 15:38
جزيرہ سينا ميں مصري فوج کي کارروائي

صحرائے سينا ميں مسلح افراد کے خلاف مصري فوج کے تازہ حملے ميں کم سے آٹھ افراد ہلاک اور بيس گرفتار ہوگئے ہيں ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  جزيرہ سينا کے علاقے کرک القواديس ميں فوج کے حملے ميں آٹھ مسلح افراد ہلاک ، متعدد زخمي اوربيس گرفتار کرلئے گئے ۔ اس رپورٹ کے مطابق   فوج کے اس آپريشن ميں دہشتگردوں کي  دو بڑي گاڑياں اور دس موٹر سائيکليں تباہ ہوگئيں ۔ مصري فوج کے ترجمان نے بتايا  ہے کہ فوج کے اس حملے ميں مسلح افراد کے چھپنے کے تين ٹھکانے ، اور  اسلحے نيز گولے بارود اور بموں کے تين گودام بھي تباہ ہوگئے ۔

مصري کے ايک اعلي سيکورٹي عہديدار نے بتايا ہے کہ تين دن سے جاري فوج کے آپريشن ميں پچيس مسلح دہشتگرد ہلاک اور درجنوں ہلاک ہوئے ہيں۔  مصري ذرائع کے مطابق جمعے کے دھماکے کے  بعد جس ميں تينتس فوجي ہلاک ہوگئے تھے، مصر کي فوج نے  کرک القواديس ميں مسلح دہشتگردوں کے خلاف  کئي زميني اور فضائي کارروائياں انجام دي ہيں ۔ 

ياد رہے کہ جمعے کو جزيرہ سينا کے شيخ زويد نامي علاقے ميں فوج کے ايک مرکز ميں ہونے والے بم دھماکے ميں تينتيس فوجي ہلاک اور درجنوں زخمي ہوگئے تھے،  جس کے بعد مصر کے صدر عبدلفتاح السيسي نے ايک ہنگامي ميٹنگ ميں فوج کو جزيرہ سينا ميں وسيع فوجي آپريشن کا حکم ديا ۔

.......

/169